Home / تازہ ترین خبر / آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ درست قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ درست قرار دے دیا

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئی حکومت کے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو درست قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کے معاشی جائزے کے بعد آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑے چیلنجز ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا۔

Check Also

مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیدرلینڈ میں زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم کا احتجاج

نیمیخن: نیدر لینڈ کے شہر نیمیخن میں واقع ریڈبوڈ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *