Home / جاگو کھیل / آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اپنی حتمی مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی سے حتمی منظوری لے گی۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں

شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ایک بار پھر حصہ ہوں گے، جنید خان اور وہاب ریاض کے نام بھی اسکواڈ کیلئے زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Check Also

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان: 8 میچز پاکستان میں ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *