Home / جاگو ڈیلس نیوز / اسلام آباد میں تجارتی سمٹ کے تحت کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد میں تجارتی سمٹ کے تحت کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد میں تاجروں کی کانفرنس سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرداخلہ شہر یار آفریدی،سینیٹر اعظم سواتی، مرتضیٰ عباسی اور ڈیلس کے تاجر وقار خان اور اسلم خان خطاب کررہے ہیں جبکہ تجارتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے تاجر ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے

——————————————————————————-

اسلام آباد(رپورٹ:راجہ زاہداخترخانزادہ) پاکستان امریکن بزنس فورم اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے اسلام آباد میںتجارتی سمٹ کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس کے مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرتھے،جس میںوفاقی وزیر داخلہ شہر یار آفریدی،سینیٹر اعظم سواتی، رکن قومی اسمبلی مرتضی عباسی سمیت ڈیلس بزنس فورم کے رہنمائوں وقار خان، اسلمخان سمیت پاکستان کے40چیمبرز کے عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پردونوں تجارتی آرگنائزیشنوں کے درمیان تجارتی تعاون کے معاہدے بھی طے پائے ،ڈیلس سے پاکستان جانے والے وفد کے سربراہ وقار خان نے بتایا کہ اس اشتراک کا مقصد دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اس کیلئے ہم نے بزنس ٹو بزنس کانفرنسیں،ٹریڈ شوزتشکیل دینے کا پروگرام مرتب کیا ہے، جس کے تحت آئندہ اپریل میں ڈیلس میں تجارتی کانفرنس اور ٹریڈ شوز منعقد کئے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب مشترکہ تعاون کے سبب دونوں ممالک میں مقیم تاجروں کو فوائد حاصل ہونگے،انہوں نے بتایا کہ اس طرح ہم پاکستان میں ہونے والے ٹریڈ شوز اور کانفرنسوں کے ذریعے امریکن مصنوعات کو پاکستانی منڈیوں میں جبکہ امریکہ میں ہونے والے ٹریڈشوز کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا،وقار خان نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے وفد نے موجودہ حکومت کے ارباب اختیار جس میں وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں وہ اس سے ملاقاتیں کررہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو ان کی مصنوعات کی فروخت کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کے ذریعے مدد فراہم کی جا سکے۔

Check Also

ڈیلس کے نومنتخب اٹارنی جرنل کو مسلم رہنماؤں کی مبارکباد

ڈیلس کے نومنتخب اٹارنی جرنل کو مسلم رہنماؤں کی مبارکباد ڈیلس کے نومنتخب اٹارنی جرنل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *