Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / النور انٹر نیشنل کی جانب سے ڈیلس کی لوزول جھیل پربحری مشاعرہ

النور انٹر نیشنل کی جانب سے ڈیلس کی لوزول جھیل پربحری مشاعرہ

 

ڈیلس :۔ دلکش نظاروں کی حامل لو زول جھیل پر النور انٹر نیشنل اور بیوٹی آف ہیومنٹی کے تعاون سے ہونے والے بجری مشاعرہ کے موقع پرلی گئی مختلف تصاویر ، جس میں منتظمین نور امر ہوی ، شیخ اعجاز ،مہمان شعرا ئ، شبینہ ادیب ، چرن سنگھ بشر ، شبنم صدیقی ، خالد عرفان اور ودیگر شعرا اپنا کلام پیش کررہے ہیں جبکہ جاگو ٹائمز گروپ آفس پبلی کیشن کے ایڈیٹرانچیف اور سی ای او راجہ زاہداختر خانزادہ ، فخرصحافت اور محمود شوکت امن ایورڈ وصول کررہے ہیں مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر شمسہ قریشی نے کی جبکہ اسلامک ایسوسی ایشن امریکہ کے صدر اظہر عزیز بھی اس محفل مشاعرہ میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ بھی موجود ہیں جبکہ میزبان شیخ اعجاز اور نور امرہوی بھی موجود ہیں

—————————————————————————-

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ،تصاویر:سید مظفر)امریکہ میں اردو اور ہندی زبانوں کو فروغ دینے والی تنظیم النور انٹرنیشنل کی جانب سے فلاحی تنظیم بیوٹی آف ہیومنٹی کے اشتراک سے ڈیلس کی دلکش نظاروں کی حامل جھیل پر بحری جہازمیں” بحری مشاعرہ” کا اہتمام کیا گیا ،مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر شمسہ قریشی نے کی جبکہ مشاعرہ میں پاک وہند کے معروف اور نامور شعراء جس میں شبینہ ادیب، چرن سنگھ بشر،احمد شاہ غزالی،خالد عرفان، شبنم صدیقی، نور امرہوی،شیخ اعجاز، مبشر وڑائچ، مسعود قاضی،غزالہ حبیب، پیر مودراجپوت،آصف ناتھانی، زہرہ چشتی اور دیگر نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا، انڈیا سے خصوصی طور پر اس مشاعرہ کیلئے آئی ہوئی شاعرہ شبینہ ادیب اور چرن سنگھ بشر نے تو محفل ہی لوٹ لی، اس موقع پر بیوٹی آف ہومنیٹی جو کہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں فلاحی کاموں کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے کے روح روں شیخ اعجاز نے تنظیم کے فلاحی کاموں پر روشی ڈالی جبکہ فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی، اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے صدر اظہر عزیز نے ایک ہزار ڈالر کا عطیہ دے کر فنڈ ریزنگ کا افتتاح کیا، اس موقع پر وہاں موجود افراد نے دل کھول کر عطیات دئیے، معروف شاعرہ شبینہ ادیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ان کا پہلی بار آنا ہوا ، مگر بحری مشاعرہ ان کو بہت اچھا لگا،انہوں نے کہا کہ شاعری کے ذریعے ہم جوڑنے کا کام کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر نورامرہوی کی اردو ہندی زبان کیلئے وہ جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، اس موقع پر کمیونٹی کی مقتدر شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے، جس میں امن کا ایوارڈ نیو یارک لائف  انشورنس کے شوکت محمد اور فخر صحافت ایوارڈ راجہ زاہد اختر خانزادہ کو دیا گیا، آنے والے افراد نے مشاعرہ کے ساتھ ساتھ جھیل کے اطراف موجوددلفریب نظاروں سے بھی محضوض ہوتے رہے،بحری جہاز میںہونے والا یہ مشاعرہ تقریباً3گھنٹوں تک جاری رہا اس موقع پر آنے والے افراد کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈیلس :۔ دلکش نظاروں کی حامل لو زول جھیل پر النور انٹر نیشنل اور بیوٹی آف ہیومنٹی کے تعاون سے ہونے والے بجری مشاعرہ کے موقع پرلی گئی مختلف تصاویر ، جس میں منتظمین نور امر ہوی ، شیخ اعجاز ،مہمان شعرا ئ، شبینہ ادیب ، چرن سنگھ بشر ، شبنم صدیقی ، جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن کے ایڈیٹرانچیف اور سی ای او راجہ زاہداختر خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے

Check Also

انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سلمان خان ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *