Home / جاگو ڈیلس نیوز / امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ڈیلس کی امام بارگاہ درِ حسین کے باہر آگ پر ماتم

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ڈیلس کی امام بارگاہ درِ حسین کے باہر آگ پر ماتم

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ہیوسٹن اور دیلس میںمحرم الحرام کے دس عشرے اور یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا،یوم عاشور کا جلوس ہیوسٹن ڈائون ٹائون سے برآمد کیا گیا، جس نے شہر کی شاہراہوں پر گشت کیا جبکہ ڈیلس میں کینڈی میموریل سے عاشورہ کا جلسوس برآمد کیا گیا، اس موقع پر نوحہ خواں سوزوسلام پیش کرتے ہوئے ماتم اور سینہ کوبی کر کے شہدائے کربلا کوپُرسہ دیتے رہے، ذاکرین اور علماء کرام نے مجالسوں سے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ کربلا کی قربانی کے بعد حسین زندہ رہ گیا اور یزید تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہلاک ہو گیا ہے،

دوسری جانب امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ڈیلس کی امام بارگاہ درِ حسین کے باہر آگ پر ماتم کر کے امریکہ میں عزاداری کی ایک نئی تاریخ رقم گئی ، عزاداران کا کہنا تھا کہ کربلا کے تپتے صحراپر جو تکالیف آل نبی ۖ نے برداشت کیں وہ آگ کے ماتم کے ذریعہ ہی تکلیف کی ایک جھلک اپنے دلوں میں بھی محسوس کرنا چاہتے تھے اس وجہ سے آگ پر ماتم کا اہتمام کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ غم حسین ایک امانت ہے جیسے مظلومیت کے طرفدار صدیوں سے نسل در نسل منتقل کرتے چلے آ رہے ہیں۔

Check Also

النور انٹر نیشنل کی جانب سے ڈیلس کی لوزول جھیل پربحری مشاعرہ

  ڈیلس :۔ دلکش نظاروں کی حامل لو زول جھیل پر النور انٹر نیشنل اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *