Home / تازہ ترین خبر / انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئیں

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832 ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔

فوٹوز: بشکریہ اسکائی نیوز

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جب کہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

انڈونیشین صدر جوکو ودودو آج متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی تھی۔

Check Also

بھارت: کیرالہ کے مندر میں خواتین کا داخلہ سیاسی بن گیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں خواتین کے داخلے کا معاملہ سیاسی بن گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *