Home / جاگو پاکستان / اکثریت سےمنتخب ہوا کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا: چیئرمین سینیٹ

اکثریت سےمنتخب ہوا کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا: چیئرمین سینیٹ

 دالبندین: چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ اکثریت سے سے منتخب ہوئے ہیں اور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے دالبندین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نےیہ نشست اکثریت سے جیتی ہے، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا اور میرےخلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے، وہ ساتھ دے رہےہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرےساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

Check Also

مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیدرلینڈ میں زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم کا احتجاج

نیمیخن: نیدر لینڈ کے شہر نیمیخن میں واقع ریڈبوڈ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *