Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اکشے کمار سونم کی شادی پر کیا تحفہ دیں گے؟ خود ہی بتا دیا

اکشے کمار سونم کی شادی پر کیا تحفہ دیں گے؟ خود ہی بتا دیا

 بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم کی تشہیری تقریب کے دوران سونم کپور کو رواں سال شادی پر دلچسپ تحفے دینے کا اعلان کردیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب اداکارہ سونم کپور بھی شادی کی تیاریاں کررہی ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سونم کپور آج کل اپنی فلم ’پیڈمین‘ کی تشہیر اور شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن وہ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب میں اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کرڈالا اور سونم کو مشکل میں ڈال دیا۔

اکشے کمار اور سونم کپور فلم ’پیڈمین‘ کی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں موجود تھے جہاں صحافیوں نے سونم سے شادی سے متعلق سوال کیا لیکن وہ خاموش رہیں تاہم اچانک ہی اکشے کمار نے سونم سے سوال کردیا۔

اداکارہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

اکشے کے سوال پر سونم بھی حیران رہ گئیں لیکن اکشے نے بھی سونم کو حیرانی سے نکالتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کب کریں گی بتا دیں کیوں انہیں ایک تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سونم کپور نے اسی سال شادی کی تو انہیں کھانا بنانے والی مشین تحفے میں دیں گے تاں کہ ان کے شوہر انہیں کھانا بنا کے کھلاتے رہیں۔

اکشے کمار کا جواب سنتے ہی تقریب میں قہقہے گونج اٹھے اور اداکارہ خود بھی شرماتی رہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور سونم کپور کی فلم ’پیڈمین‘ 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Check Also

معذور ماڈل کا مصنوعی ٹانگ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اٹلی کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی معذور ماڈل نے اپنی مصنوعی ٹانگ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *