Breaking News
Home / جاگو کھیل / ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

 اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے 9 رکنی قومی ٹیم سمیت 4 اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 9 رکنی اسکواڈ میں اویس ارشاد (گول کیپر)، وقاص احمد (کپتان)، علی رضا، محبت اﷲ (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، عبدالرحمان، اویس امین اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائرز میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے دو ٹاپ ٹیمیں رواں برس 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والی یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی۔

Check Also

‘یہ میری غلطی نہیں کہ میں انضمام کا بھتیجا ہوں’، امام الحق میڈیا تنقید سے ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کی عمر اس وقت 22 سال ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *