Home / تازہ ترین خبر / بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں غذائی قلت سے 4بچے موت کے منہ میں چلے گئے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں غذائی قلت سے 4بچے موت کے منہ میں چلے گئے

شیوپور(اے این این)بھارت میں غذائی قلت کی وجہ سے 4بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیور پور میں غذائی قلت کی وجہ سے مرنے والوں میں مسکان ، مدھو ، اور نیلم کی2 بچیاں شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 2ہفتوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 5ہوچکی ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دہ گئی ہیں جہاں آباد 100خاندانوں کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔محکمہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 12مریض پائے گئے جن میں سی3 غذائی قلت کا شکار ہیں۔واضح ہو کہ مدھیہ پردیش میں2016 میں ضلع شیوپور میں غذائی قلت کے باعث ستمبر اکتوبر کے مہینے کے دوران 116 بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بطور پارٹی لیڈر تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *