Home / جاگو پاکستان / تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا ، سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی

تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا ، سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالا میں کورنگ نالے کے اطراف میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کا کچھ ہی دیر میں آغاز،سی ڈی اے کی ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ بنی گالا پہنچ گئی پولیس کی ٹیم بھی بنی گالا میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھی بنی گالا میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا تاہم اندھیرے ہونے کے بعد آپریشن

کو روک دیا گیا تھا اور آج پھر اس آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔واضح  رہے اس سے قبل موضع موہڑہ نورمیں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ  دو روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئےتھے  کہ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرائیں اور سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کوادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

Check Also

میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں؟ بلاول اور فواد چوہدری میں دلچسپ مکالمہ

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں بلاول بھٹو زرداری اور فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *