Home / جاگو پاکستان / تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی

تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالا میں کورنگ نالے کے اطراف میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کا کچھ ہی دیر میں آغاز،سی ڈی اے کی ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ بنی گالا پہنچ گئی پولیس کی ٹیم بھی بنی گالا میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھی بنی گالا میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا تاہم اندھیرے ہونے کے بعد آپریشنکو روک دیا گیا تھا اور آج پھر اس آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل موضع موہڑہ نورمیں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ دو روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئےتھے کہ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرائیں اور سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کوادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

Check Also

لندن کے مہنگے علاقوں میں علیم خان کے 4 اپارٹمنٹس کا انکشاف

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیرحراست پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *