Home / جاگو پاکستان / جس لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کیلئے نہیں لڑ سکتا، عمران خان

جس لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کیلئے نہیں لڑ سکتا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس پارٹی کے لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کے لیے نہیں لڑ سکتے۔

لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تین بار کے وزیراعظم کے باہر بیٹھے بچے ارب پتی بن گئے، تین بار کے وزیراعظم کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے شہری ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قوم سے کہتے ہیں کہ اپنا پیسا پاکستان لیکر آؤ اور خود اپنا پیسا باہر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادھر زرداری کی دولت اور جائیداد باہر ہیں تو یہاں نوازشریف نے بھی دولت باہر بھیجی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کو مقروض کرنے کی کسی کو تکلیف نہیں تھی کیوں کہ ان کے پیسے تو باہر پڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پیسا اکٹھا کرنے میں سب سے مشکل وقت تھا تو طلبہ اور تاجروں نے مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 128 روپے تک ہو گیا ہے اور ایک ماہ میں ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ تجربہ کار ٹیم ہے لیکن اس ٹیم نے معیشت تباہ کر دی، وسائل کے باوجود اگر ملک پیچھے ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گورننس خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بینک میں رکھی عوام کی دولت کم ہو جاتی ہے، ملکی اداروں کو تباہ کرنے سے بھی معیشت تباہ ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے ٹیکس کم کیے تو امریکا میں سرمایہ کاری بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی پالیسی بنائیں گے تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے، سیلز ٹیکس کو نیچے لے کر آئیں گے اور ٹیکس کم کریں گے تو لوگ خود ٹیکس دیں گے۔

Check Also

مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیدرلینڈ میں زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم کا احتجاج

نیمیخن: نیدر لینڈ کے شہر نیمیخن میں واقع ریڈبوڈ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *