Home / جاگو ہیوسٹن نیوز / دبنگ ری لوڈ سلمان خان اور کترینہ کیف کی کک آف پارٹی کاکیرلٹن میں انعقاد’عمائدین شہر کی شرکت

دبنگ ری لوڈ سلمان خان اور کترینہ کیف کی کک آف پارٹی کاکیرلٹن میں انعقاد’عمائدین شہر کی شرکت

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس فورٹ ورتھ کے انٹرٹینمنٹ گروپ جیا اور اے زی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اور کترینا کیف سمیت دیگر اداکاروں کے ڈیلس میں ہونیوالے شو جس کی تاریخ 29جون 2018ء مقرر کی گئی ہیے اور یہ شو امریکن سینٹر ڈیلس میں منعقد ہوگا اس ضمن میں دبنگ کک آف پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور فنکار علی قلی مرزا نے اپنے بھر پور فن کا مظاہرہ پیش کر کے آنے والے افراد کو گرما دیا،پارٹی میں آنے والے افراد کو بھر پو ذائقہ دار کھانا بھی پیش کیا گیا ۔اے زی انٹرٹینمنٹ کے روح رواں اظہر قاسمی نے جاگو ٹائمز نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2018کا سب سے بڑا شو ہے جو کہ ڈیلس میں منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیلس کمیونٹی کی بھر پور خواہش پر دبنگ ہیرو سلمان خان نے یہ شو یہاں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کمیونٹی کا بھر پور تعاون درکار ہو گا جیاانٹرٹینمنٹ کے روح رواں ناصر صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی 1996میں سلمان خان کو ڈیلس لے کر آئے اور اب بھی وہ ان کو ڈیلس لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکن ایرلین سنٹر کا انتخاب اس لیے کیا گیا تا کہ کمیونٹی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس شو میں شریک ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہیکہ اس کنسرٹ میں 20ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج بھی پارٹی میں جس تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ ٹارگٹ حاصل کر لیں گے اور یہ شو سولڈ آئوٹ ہو گا،۔اظہر قاسمی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی جانب سے اب تک بہت سپورٹ اور بہتر رسپانس مل رہا ہے اور وہ امید کر رہے ہیں کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کا ایک بڑا شو ہو گا۔مولیب میڈیا کے محمد عباس کا کہنا تھا کہ شو کے انتظامات کے سلسلہ میں تمام ورک پلان مکمل کر لیا گیا ہے اور مارکیٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ٹکٹ 2018جنوری سے فروخت کرنے کیلئے کھول دئیے جائیں گے۔

Check Also

پاکستان دوست اور اہم شراکت دار ہے: معاون امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن: امریکا کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *