Home / جاگو کھیل / سرفراز نے کیویز كے خلاف چوتھے میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ دے دیا

سرفراز نے کیویز كے خلاف چوتھے میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ دے دیا

لاہور: نیوزی لینڈ كے خلاف ون ڈے سیریز کی مسلسل 3 شكستوں پر دلبر داشتہ كپتان سرفراز احمد نے چوتھے میچ كے لیے ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ دے دیا۔
ڈونیڈن میں ناكامی كے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولرز نے آخری 20 اوورز میں عمدہ بولنگ كرتے ہوئے كیویز كو كم ٹوٹل تک محدود ركھا جس كے بعد امید تھی كہ فتح كے ساتھ سیریز میں واپس آجائیں گے لیكن بیٹنگ مكمل طور پر فلاپ ہوگئی۔
 سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر پر فارم نہ كرے تو مڈل اور لوئر آرڈر كے لیے صورتحال سنبھالنا مشكل ہوجاتا ہے تاہم كوشش كریں گے كہ چوتھے میچ میں مختلف حكمت عملی كے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح كے ساتھ سیریز میں خسارہ كم كریں۔
ایک سوال كے جواب میں سرفراز احمد نے كہا كہ آئندہ میچ كے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ہوسكتی ہیں، اس بارے میں فیصلہ بعد میں كیا جائے گا۔

Check Also

سرفراز اور مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا، احسان مانی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *