Home / تازہ ترین خبر / سلمان خان نے ’بگ باس‘ سیزن 11 سے کتنی کمائی کی؟

سلمان خان نے ’بگ باس‘ سیزن 11 سے کتنی کمائی کی؟

 بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کیا ہے جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 330 کروڑ کی کمائی کی۔

سلمان خان سلور اسکرین پر سپر اسٹار تو ہیں ہی لیکن چھوٹی اسکرین پر بھی ان کا طوطی بولتا ہے۔

سلو میاں کا رئیلٹی شو ’باگ باس‘ ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے اور اس شو کی مقبولیت کے باعث اسی قسم کا شو تامل ٹی وی پر بھی شروع کیا گیا ہے لیکن اس شو کے میزبانی سلمان خان نہیں بلکہ ایک مقامی اداکار کر رہے ہیں۔

بھارت میں بگ باس 11 کے فائنل پر اربوں روپے کا سٹہ

سلمان خان بھارتی ٹی وی کے سب سے مہنگے ترین میزبان ہیں اور بگ باس کے سیزن 11 کے لیے انہوں نے ایک قسط کے 11 کروڑ وصول کیے ہیں۔

دبنگ خان کا ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا 11 واں سیزن بھی اختتام پذیر ہوچکا ہے اور اداکارہ شلپا شندے بگ باس کی فاتح قرار پائی ہیں۔

شلپا شندے کو ٹرافی اور 44 لاکھ کی خطیر انعامی رقم دی گئی ہے لیکن سلو میاں کی اس شو سے کمائی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’بگ باس 11‘ 15 ہفتے جاری رہا اور اس کی 30 قسطیں ٹی وی پر نشر کی گئیں۔

بگ باس سیریز کا گیارہواں سیزن شلپا شندے نے اپنے نام کرلیا

سلو میاں نے مجموعی طور پر شو سے 330 کروڑ روپے کی کمائی کی اور انہوں نے ٹی وی شو سے کمائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے بگ باس سیزن 10 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ وصول کیا تھا اور شو سے انہوں نے مجموعی طور پر 240 کروڑ روپے کمائے تھے۔

Check Also

پدماوت کی رانی اب مافیا کوئین بنیں گی

ممبئی: حال ہی میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’پدماوت‘ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *