Home / جاگو دنیا / شامی علاقے منبج کے حوالے سے ترکی اور امریکا کے درمیان معاہد ہ ختم نہیں ہوا، ایردوآن

شامی علاقے منبج کے حوالے سے ترکی اور امریکا کے درمیان معاہد ہ ختم نہیں ہوا، ایردوآن

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے شمالی شہر منبج کے بارے میں امریکا اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں تاخیر ہوئی ہے مگر وہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ امریکی پادری کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیرسماعت،ٹرمپ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

ترک اخبار کے مطابق ایردوآن نے یہ بات ہنگری کے دورے سے واپسی پر دوران پرواز کہی۔ امریکی پادری انڈریو برونسن کے خلاف ترکی میں مقدمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی معاملات میں دخل نہیں دے سکتے، کیونکہ ترکی قانون کی بالادستی کی حامل ریاست ہے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بطور پارٹی لیڈر تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *