Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عارفہ صدیقی نے برسوں بعد شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

عارفہ صدیقی نے برسوں بعد شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

لاہور: ماضی كی معروف اداكارہ اور گلوكارہ عارفہ صديقی نے شوبز ميں دوبارہ واپس آنے كا گرين سگنل دے ديا۔
تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوكارہ بھرپور انداز سے ميوزک انڈسٹری ميں انٹری كا ارادہ ركھتی ہيں۔ اس سلسلہ ميں انہوں نے باقاعدہ تياری بھی شروع كردی ہے۔
واضح رہے كہ عارفہ صديقی نے استاد نذر حسين سے شادی كے بعد گلوكاری اور اداكاری كو خيرباد كہہ ديا تھا البتہ كچھ عرصہ قبل جب ان كے شوہر كا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوكار تعبير علی سے شادی كرلی تھی، جن كے كہنے پر عارفہ صديقی نے كئی سال بعد گلوكاری شروع كردی ہے اور جلد ہی وہ اس كا عملی مظاہرہ بھی كريں گی۔

Check Also

انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سلمان خان ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *