Home / جاگو صحت / عثمان بزدار چھا گئے ،ایسا فیصلہ کرلیا جو 10 سال تک اقتدار میں رہنے والے شہبازشریف بھی کبھی نہ کر پائے،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عثمان بزدار چھا گئے ،ایسا فیصلہ کرلیا جو 10 سال تک اقتدار میں رہنے والے شہبازشریف بھی کبھی نہ کر پائے،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے ڈویژنل ہیڈکواٹرز پر صوبائی کابینہ کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پہلا اجلاس ملتان میں بلایاجائے گا اور بجٹ منظوری کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنل مقامات پر کابینہ کے اجلاس ہوں گے

جن میں آئی جی پولیس ،چیف سیکرٹری ، تمام سیکرٹری صاحبان بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر دودن گزاریں گے ،ایک د ن کا بینہ کااجلاس جبکہ دوسرے روز مقامی اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات کیا کریں گے ۔ڈویژنل مقامات پرکابینہ کے اجلاسوں میں مقامی معاملات پر بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

Check Also

کیا فریج میں کھانا ائیرٹائٹ ڈبوں میں رکھنا چاہیے؟

کھانے پینے کی اشیا فریج میں رکھنے کے لیے ائیر ٹائٹ ڈبے استعمال کیے جاتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *