Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں ہے’، عدنان سمیع کا پاکستانی مداح کو جواب

‘عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں ہے’، عدنان سمیع کا پاکستانی مداح کو جواب

 معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ایک پاکستانی مداح کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے، براہ مہربانی اسے پاکستان بھارت کا موضوع نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار ‘اگادی’ کے موقع پر عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے مبارکباد کا پیغام پوسٹ کیا تھا۔

‘اگادی’ تیلگو زبان بولنے والوں کے لیے سال نو کے آغاز کا تہوار ہے جو بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

عدنان سمیع کی جانب سے اگادی کی مبارکباد دینے پر ایک پاکستانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘امید ہے آپ عید کے موقع پر ہمیں بھی یاد رکھیں گے’.

مذکورہ پاکستانی مداح نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عدنان سمیع کے مشہور زمانہ گانے ‘ہم بھی تو ہیں تمہارے، دیوانے ہو دیوانے’ کے بول کے ساتھ لکھا، ‘لو فرام پاکستان’  

جس کے جواب میں عدنان سمیع نے لکھا کہ ‘عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں پوری مسلم امہ سے ہے، اسے پاکستان بھارت کا موضوع بنانے سے گریز کریں’۔

عدنان سمیع کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھارت میں مسلمانوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے’۔

عدنان سمیع نے اپنے پیغام کے آخر میں اپنے گانے کے بول ‘کبھی تو نظر ملاؤ، کبھی تو قریب آؤ’ بھی لکھے۔

Check Also

‘میری بہترین دوست اور زندگی کی ساتھی کو شادی کی سالگرہ مبارک’

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی آج اپنی شادی کی پہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *