Home / جاگو کھیل / غلطی کی گنجائش نہیں، فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، شاداب خان

غلطی کی گنجائش نہیں، فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، شاداب خان

شاداب خان نے کہا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، بیٹنگ میں اپنی کارکردگی سے خوش، بولنگ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں، ہم اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ تھے تاہم نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں، وہاں باﺅنس زیادہ نہیں ہوتا جبکہ یہاں گیند زیادہ باﺅنس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیٹسمینوں کو مشکلات درپیش ہیں، کیوی کنڈیشنز کی وجہ سے بولنگ میں مشکل پیش آ رہی ہے، ٹیم کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی بہت جارح مزاج ہیں، انہوں نے گزشتہ میچ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، وہ اس سے قبل نیٹ پریکٹس میں بھی بڑے شاٹس کھیلتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج شب کھیلا جائے گا۔

Check Also

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان: 8 میچز پاکستان میں ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *