Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے قراة العین بلوچ نے انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ساتھ پنجابی میں گانا ریلز کردیا،سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے قراة العین بلوچ نے انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ساتھ پنجابی میں گانا ریلز کردیا،سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی گلوکارہ قر اةالعین بلوچ اور انٹرنیشل آرٹسٹ جیسن ڈیرولو کی آواز میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے گانا ’کلرز‘ ریلیز ہوگیا۔نجی کوک کمپنی کی پیشکش سے بننے والے اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا

کیو بی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے جیسن ڈیرولو کے ساتھ گانا گانے کا موقع ملا ہے، جس پر انہوں نے فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں، خصوصاً پاکستانی کس طرح فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ دنیا کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود بھی متحد ہوکر فٹبال میچز دیکھ رہے ہیں جو ایک مثبت نشانی ہے۔تاہم واضح رہے کہ یہ فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں:پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے ، پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا: عمران خان نے وزیر خزانہ کااعلان کردیا

ویڈیو دیکھیں

Check Also

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بولی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انڈین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *