Home / جاگو دنیا / لاری نصر سیکس اسکینڈل: ‘ریپ’ کی شکار144 خواتین کیلئے ایوارڈ

لاری نصر سیکس اسکینڈل: ‘ریپ’ کی شکار144 خواتین کیلئے ایوارڈ

امریکی کی اولمپکس جمناسٹکس ٹیم کے سابق معائنہ کار ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ‘ریپ’ اور جنسی ہراساں کی شکار ہونے والی 144 خواتین کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

‘ریپ’ اور ہراساں کا شکار ہونے والی خواتین کو امریکا کے معروف انٹرٹینمنٹ اسپورٹس ایوارڈ ‘ایکسیلنس ان اسپورٹس پرفارمنس ایئرلی ایوارڈ’ (ای ایس پی وائی‘ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کی ان شخصیات کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات دی ہوتی ہیں، تاہم اس بار ریپ کی شکار ہونے والی خواتین کو بھی یہ ایوارڈ خصوصی طور پر دیا گیا۔

ای ایس پی وائی کی ترجمان اور سابق ایتھلیٹ کیری پوٹس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر لاری نصر کی جانب سے ریپ اور ہراساں ہونے والی امریکی کی سابق ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بطور پارٹی لیڈر تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *