Home / جاگو پکوان / لیموں کا اچار

لیموں کا اچار

لیموں آدھا کلو
سرسوں کا تیل آدھا کلو
(لہسن ایک عدد ﴿کُٹاہوا
کڑی پتے چھ عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک کھانے کا چمچ
رائی ایک کھانے کا چمچ
زیرہ دو چائے کا چمچ
(لال مرچ دو چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموؤں کو براؤن پیپر پر اچھی طرح رگڑیں اور دھوکر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب زیرہ، کلونجی، میتھی دانہ، رائی، ہلدی اور پسی لال مرچ کو توے پر بھون لیں اور اس میں نمک شامل کردیں۔
پھر ایک برتن میں لیموں، بھنا ہوا مصالحہ، کڑی پتے، کُٹا ہوا لہسن اور سرسوں کے تیل میں سے ایک کپ تیل ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں۔
اس کے بعد شیشے کے جار میں ڈال کر باقی تیل شامل کریں اور ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔
جب وہ گل جائیں تو اسے استعمال کریں۔

Check Also

موروکن لیمب اسٹیو

چانپیں ایک کلو ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ نمک حسب ذائقہ دار چینی پاؤڈر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *