Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کے بیٹے نے ہالی ووڈ اداکارہ سے فون نمبر مانگ لیا

ماہرہ خان کے بیٹے نے ہالی ووڈ اداکارہ سے فون نمبر مانگ لیا

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا اذالان کہنے کو تو صرف 8 سال کا ہے لیکن بہت ذہین اور شرارتی بچہ ہے اس نے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم میں ایسی خامیاں ڈھونڈھ لیں جو بڑے بڑے ہدایت کاروں کی نظروں سے اوجھل رہ گئیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی حسین اور ذہین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کا 8 سالہ بیٹا اذلان بھی ذہانت میں اپنی ماں پر گیا ہے، اتنی سی عمر میں ایسے ایسے کارنامے انجام دے رہا ہے کہ دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جائے۔ اذلان نے اپنی ماں ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھیجا اور ان کا نمبر طلب کیا۔
 گزشتہ روز ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں لکھا تھا’’ ایما واٹسن میں اذلان ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے آپ کی فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں اور ان غلطیوں کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں‘‘۔

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ 2017 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی بہت پسند کیا تھا دیگر بچوں کی طرح اذلان نے بھی یہ فلم دیکھی لیکن صرف ایک شائق کی طرح نہیں بلکہ کسی ناقد کی طرح اور اس چھوٹے سے بچے نے ہمت دکھاتے ہوئے فلم کی مرکزی اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھی بھیج دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان بیٹے کی ہدایات سن کرپریشان
ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان نے وضاحت میں ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا ان کا بیٹا اداکارہ کا بہت بڑا مداح ہےاس کے باوجود اس نے فلم میں 10 خامیاں تلاش کی ہیں۔ بعد ازاں ماہرہ خان نے یہ دونوں ٹوئٹس اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔

اس وقت تک بہت سارے صارفین ٹوئٹ پر تبصرے کرچکے تھے ایک صارف نے لکھا ’’کسی لڑکی سے نمبر حاصل کرنے کا کیازبردست طریقہ ہے، جب کہ ایک اور صارف نے اذلان کو مستقبل کا فلم ڈائریکٹر قرار دیا۔

Check Also

دسویں تہذیب فیسٹول کا میلہ کل سے کراچی میں سجے گا

کراچی: تہذیب فاؤنڈیشن اور آرٹس کونسل پاکستان کے اشتراک سے دسویں تہذیب فیسٹیول کا انعقاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *