Breaking News
Home / جاگو ٹیکنالوجی / ماہرین نے شہد کی مکھیوں کو ایسا خطرناک کام کرنے لئے تیار کرلیاکہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ماہرین نے شہد کی مکھیوں کو ایسا خطرناک کام کرنے لئے تیار کرلیاکہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سکاٹ لینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوگو سلاویہ میں سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کو بارودی سرنگیں تلا ش کرنے کے لئے تیار کر لیا جبکہ تربیت یافتہ مکھیوں نے کامیابی کے ساتھ بارودی سرنگوں کو شناخت بھی کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سائنس برائے امن و سلامتی پروگرام کے تحت مقامی مکھیوں کی افزائش اور باقاعدہ تربیت کا کام گزشتہ برس نومبر میں شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر روس نے ’’ اپیس میلی سیرا کارنیکا ‘‘ نامی شہد کی مکھیوں کو اس کام کے لیے منتخب کیا ہے۔ مکھیوں کو 2 دن تک مشہور بارود’’ ٹی این ٹی‘‘ کے اوپر شہد رکھ کر تربیت دی جاتی ہے۔ڈاکٹر روس کہتے ہیں کہ ٹی این ٹی کی شناخت میں انہیں شہد کا انعام دے کر تربیت دی جاتی ہے اور2 دن کی تربیت کے بعد انہیں چھتوں سے بارودی سرنگوں کی جانب روانہ کیا جاتا ہے تو وہ بارود والی سرنگوں پر جمع ہوتی ہیں۔ تاہم 3روز کام کرنے کے بعد مکھیاں جان جاتی ہیں کہ انہیں کوئی انعام نہیں دیا جارہا اور اس کے بعد دوبارہ مکھیوں کو تجربہ گاہ میں بارود پر شہد رکھ کر تربیت دی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کے بعد وہاں ڈرون بھیجے جاتے ہیں جو چند میٹر اوپر رہ کر منڈلاتے رہتے ہیں اور ڈرون کی ویڈیو سے کسی مقام پر بارودی سرنگ کی موجودگی یقینی بنائی جاتی ہے۔اس طرح کروایشیا میں پی ایم اے ٹو اور پی ایم اے تھری اقسام کی بارودی سرنگوں کو شناخت کیا گیا ہے، تاہم بہت تیز ہوا، بارش اور اندھیرے میں مکھیاں کام نہیں کرسکتیں پھر بھی ماہرین نے اس عمل کو بہت مؤثر اور کم خرچ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بارودی سرنگوں سے ہر سال 15 سے 20 ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں اور معذور ہونے والوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔

Check Also

”یہ ایپلی کیشن آپ کی ذاتی تصاویر اور فون نمبرز چرا رہی ہے اور۔۔۔“ اینڈرائڈ صارفین پر ”بم“ گر گیا، ایک ایسی ایپلی کیشن کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا جو ہر کوئی استعمال کرتا ہے، جان کر آپ بھی اپنا سرپکڑ لیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر کوئی مفت ایپلی کیشنز کے حصول کا خواہشمند ہوتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *