Home / جاگو پاکستان / معروف صنعتکار کے گھر پر نیب کا چھاپہ، سابق ایم پی اے گرفتار

معروف صنعتکار کے گھر پر نیب کا چھاپہ، سابق ایم پی اے گرفتار

خیرپور: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے معروف صنعت کار مبین جمانی کی رہائش گاہ پر پولیس اور رینجرز کے ہمراہ چھاپہ مار کر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور صنعت کار کامران بٹ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کو خیرپور کے قریب ناروڈھرو میں صنتکار مبین جمانی کی رہائش گاہ پر کامران بٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر انہوں نے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا ۔

کارروائی کے دوران کامران بٹ کے ساتھ مبین جمانی کے ملازمین سمیت 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا جس میں کامران بٹ کے ساتھ آئے ہوئے دوست اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ، 33 کروڑ روپے برآمد

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صنعت کار مبین جمانی کی رہائش گاہ پر اچانک پڑنے والے اس چھاپے سے وہاں موجود افراد ،عملے اور اہلخانہ میں ہل چل مچ گئی۔

نیب اہلکاروں کے مطابق کامران بٹ بیورو کو کو کروڑوں روپے کی کرپشن میں مطلوب تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب سے فرار ہوکر پناہ لینے خیرپور آئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر آج کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب مبین جمانی کے کزن احمد علی جمانی نے بتایا کہ کامران بٹ ہمارے پرانے دوست ہیں وہ لعل شہباز قلندر کی حاضری پر آئے تھے اور آج واپس جانے والے تھے۔

مزید پڑھیں: ایس بی سی اے عہدیدار کے گھر پر نیب کا چھاپہ، ایک ارب سے زائد کے اثاثے بر آمد

ان کا کہنا تھا کہ اس اچانک کارروائی سے قبل ہمیں یہ علم نہیں تھا کہ ان پر نیب کے مقدمات چل رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی فرد حراست میں نہیں لیا گیا،نیب ٹیم صرف مطلوب ملزمان کو اپنے ساتھ لیکر روانہ ہوئی۔

Check Also

لاہور: چور چھت کا جنگلا کاٹ کر 70 تولہ سونا اور 7 کلو چاندی اڑا لے گئے

لاہور میں چور چھت کا جنگلا کاٹ کر دکان میں داخل ہوئے اور  70 تولہ سونا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *