Home / جاگو ڈیلس نیوز / نسیم فائونڈیشن کی جانب سے پلانو میں فنڈریزرنگ مشاعرہ’پاک و ہند کے شعراء نے محفل لوٹ لی

نسیم فائونڈیشن کی جانب سے پلانو میں فنڈریزرنگ مشاعرہ’پاک و ہند کے شعراء نے محفل لوٹ لی

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکہ اور انڈیا میں فلاحی خدمات سر انجام دینے والی تنظیم نارتھ امریکن سوسائٹی آف انڈین مسلم(نسیم) کی جانب سے ڈیلس میں اپنی تنظیم کیلئے فنڈریزنگ اکھٹا کرنے کے سلسلہ  میں مشاعرہ کی ایک محفل سجائی گئی جس میں برصغیر پاک وہند کے شعراء نے اپنا تازہ کلام پیش کر کے وہاں موجود حاضرین کو انتہائی محضوض کیا۔اردو ادب کے قدر دان بھی ان کو ان کے کلام پر داد و تحسین دیتے رہے اس مشاعرہ سے قبل نسیم فائونڈیشن کے بانی اراکین طیب کنڈوالہ،اکرم سید،نوید سید نے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جبکہ نسیم فائونڈیشن کے صدر محمد رحمان اور بورڈ کے اراکین سید انصاری ،ڈاکٹر انجم رحمان،پرواز عالم،اظہر بخاری کی کاوشوں کو آنے والے مہمانوں نے سراہا۔مشاعرہ کے مہمان خصوصی سابق صدر نسیم فائونڈیشن سلمان فرشوری تھے اس موقع پر بتایا گیا کہ مذکورہ تنظیم کے بینرز تلے نہ صرف انڈیا بلکہ امریکہ میں غریب طالب علموں کی مدد کیلئے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے نسیم فائونڈیشن کی جانب سے 6اسکالر شپ یونیورسٹی آف ٹیکساس ڈیلس کو دی گئیں ہیں جبکہ انڈیا میں ڈگری کالج دن بدن یوپی انڈیا کے تعاون سے فائونڈیشن نے 600طالب علموں کو گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے میں مدد کی جس میں سے 125خاتون ٹیچرز شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں میں 700سے زائد طالب علموں کو وظیفہ دیا گیا جبکہ مزکورہ کالج کو چلانے کا انتظام نو سعید سید کو دیا گیا ہے جو کہ مختلف خیراتی تنظیموں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں اس طرح فائونڈیشن صحت علاج معالجہ کے شعبہ میں نابینائوں کی تنظیم کے ساتھ کدپا،ادھا گجرات،موادا اسپتال بنگلور اور بچوں کا گھر جو کہ علی گڑھا میں ہے ڈالر ان فلاحی تنظیموں کو دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملنے والی تمام عطیات 100فی صدی فلاحی تنظیموں کو عطیہ دئیے جاتے ہیں اس سلسلہ میں امان اللہ خان جو کہ ڈیلس میں مقیم ہیں وہ انڈیا جا کر ان کاموں کی نگراتی کرتے ہیں جس میں بچوں کا گھر نمایاں ہے۔اس تقریب میں ان کی خدمات کے پیش نظر تنظیم نے ان کو ایوارڈ بھی پیش کیا۔جبکہ اس وقت بھی 120یتیم بچے ان کے اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور وہاں پر تنظیم کی جانب سے بچون کیلئے کیفٹریا بنانے کا کام جاری ہے فنڈریزنگ کی تقریب میں آنے والے افراد نے دل کھول کر عطیات دئیے بعدازاں مشاعرہ کی محفل شروع ہوئی مشاعرہ کی صدارت پاکستان کے معروف دانشور سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پیرزادہ قاسم نے اس موقع پر معروف مزاحیہ شاعر سلیمان گیلانی اور سلمان احمد اور انڈیا سے آئے ہوئے شاعر طاہر فراز نے اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے ڈھیروں داد تحسین سیمٹی مشاعرہ کی نظامت معروف شاعر نور امرہوی نے کی۔

Check Also

شہباز بھٹی کے قتل کو فنڈنگ کا زریعہ بنانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: سلمہ شہباز بھٹی

شہباز بھٹی کے قتل کو فنڈنگ کا زریعہ بنانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *