Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

لندن: ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آسٹریلیا کے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لندن میں لارڈز کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلین اوپنرز نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

آسٹریلین اوپنرز نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 123رنز کا آغاز دیا جس کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

ڈیوڈ وارنر رواں میگا ایونٹ میں 500 رنز کے ساتھ حالیہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

جس کے بعد آنے والے بلے باز عثمان خواجہ نے کپتان ایرون فینچ کے ساتھ 50رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد 173کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 23رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کپتان ایرون فینچ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری بنائی اور اس کے بعد آرچر کی گیند پر 100رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 46 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے 286 رنز کے ہدف میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 53 رنز پر جوئے روٹ اور کپتان اوئن مورگن سمیت 4 کھلاڑی پویلین لوٹے۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں جوس بٹلر اور بین اسٹوکس نے 71 رنز بنائے تاہم 124 کے مجموعی اسکور پر بٹلر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آنے والے کرس ووکس نے اسٹوکس کے ساتھ ملکر 53 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے والے بین اسٹوکس 89 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔

بین اسٹوکس کے جاتے ہی کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ سکا اور پوری انگلش ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ انگلینڈ 2003 کے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کو میگا ایونٹ میں ایک بار بھی نہیں ہراسکی ہے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس 89 اور بیرسٹو 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کینگروز کے جیسن بہرینڈوف نے 5 اور مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Check Also

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *