وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد آئی ایم ایف اورورلڈبینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کرےگا۔
آئی ایم ایف اورورلڈبینک سالانہ اجلاس 14 اکتوبرتک بالی میں جاری رہے گا، جہاں وزیر خزانہ پاکستانی معیشت کودرپیش چیلنجزپربات کریں گے۔
وزیرخزانہ اسد عمرسائیڈ لائنزپرآئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گےاورمجوزہ آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات کریں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 10ارب ڈالر تک کاقرضہ دے سکتا ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہا ہے۔