Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹیکساس کنگ ارونگ میں قوالی کی صوفی محفل کا انعقاد

ٹیکساس کنگ ارونگ میں قوالی کی صوفی محفل کا انعقاد

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ/تصاویر:سیدمظفر) ڈیلس میں زارک انٹرٹینمنٹ اور اے لسٹ ٹیکنالوجی مسٹک منڈلا اور انجمن اردو کے اشتراک سے ٹیکساس کنگ ارونگ میں قوالی کی صوفی محفل کا انعقاد کیا گیا، پاکستان سے آئے ہوئے معروف قوال حمزہ اکرم، تیمور عبدل قوال اور ہمنوائوں نے صوفی اور بزرگان دین کے کلام پیش کئے،راگ داری کے ذریعے دلوں کو مسرور کیا، قوالی کی محفل میں عمائدین شہر جس میںمردو خواتین کی بڑی تعداد سمیت سکھ کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے،اس موقع پر حاضرین جس میں قوالیوں کے دلدادہ عدیل عقیل میمن، انجم ابراہیم نے مختلف قوالیوں پر اورزبردست کلام پیش کرنے پر قوالوں پر ڈالروں کی بارش کر دی، اس قوالی کی محفل میں پر آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ600سالوں کی ثقافت لئے قوالیوں کے پروگرام جب بھی ڈیلس میں ہوں تو یہ ہماری خزاں رسیدہ زندگی میں بہار کی ہوا کا جھونکا محسوس ہوتے ہیں، قوالی کے اس پروگرام میں مسلم ڈیمو کریٹک کا کس کے رہنما سید فیاض حسن، ریپلکن پارٹی کے رہنما امیر علی روپانی جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف CEOراجہ زاہد اختر خانزادہ اور جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسریں خانزادہ ،نازیہ خان، سجاد فیکٹو، نیو یارکلائف انشورنس کے محمد شوکت بھی شریک ہوئے، پروگرام کے آرگنائزر رحیم کیشوانی کا کہنا تھا کہ پروگرام بھر پور کامیاب رہا جس پروہ عوام کے شکر گزار ہیں، مہمان قوال حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ پورے امریکہ میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے اور تمام شوز سولڈ آئوٹ جا رہے ہیں، ٹیکساس کنگ کے علی خاور کا کہنا تھا کہ قوالی روح کی تسکین کا ذریعہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے روحانی پروگرا مو ں کو ڈیلس کی عوام کیلئے پیش کیا جائے، اس موقع پر قوالوں نے حاضرین کی فرمائشیں بھی پوری کیںاور قوالی کی یہ محفل رات ڈیڑھ بجے تک جاری رہی اور عوام آخر ی وقت تک قوالی کی اس محفل سے محضوض ہوتے رہے۔

 ڈیلس:ٹیکساس کنگ ارونگ میں قوالی کی صوفی محفل میں شریک ہونے والے مردو خواتین جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے قوال حمزہ اکرم اور ہمنواہ کلام پیش کررہے ہیں، تقریب میں عمائدین شہر ،سید فیاض حسن، امیر علی روپانی، جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ، جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ بھی موجود ہیں، قوالی کی تقریب کے موقع پر لی گئی مختلف تصاویریں(فوٹو:سید مظفر، جاگو ٹائمز)

 ڈیلس:ٹیکساس کنگ ارونگ میں قوالی کی صوفی محفل میں شریک ہونے والے مردو خواتین جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے قوال حمزہ اکرم اور ہمنواہ کلام پیش کررہے ہیں، تقریب میں عمائدین شہر ،سید فیاض حسن، امیر علی روپانی، جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ، جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ بھی موجود ہیں، قوالی کی تقریب کے موقع پر لی گئی مختلف تصاویریں(فوٹو:سید مظفر، جاگو ٹائمز)

Check Also

کوک اسٹوڈیو میں احد رضا میر کے ’کوکو کورینا‘ ڈیبیو سے مداح مایوس

پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *