Home / جاگو ڈیلس نیوز / پاکستانی تاجروں اور امیگرینٹ کمیونٹی نے امریکہ کو عظیم تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے,ایڈی برنیس جانس

پاکستانی تاجروں اور امیگرینٹ کمیونٹی نے امریکہ کو عظیم تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے,ایڈی برنیس جانس

 ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکی کانگریس میں گزشتہ 25سالوں سے مسلسل منتخب ہونے والی کانگریس کی سنئیرترین رکن ایڈی برنیس جانس کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجروں اور امیگرینٹ کمیونٹی نے امریکہ کو عظیم تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ تاجر برادری اور کمیونٹی کے دیگر رہنما امریکہ کی عملی سیاست میں بھی آگے آئیں اور انتخابات میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ان کی آواز بھی امریکی ایوانوں میں سنی جا سکے۔یہ بات انہوںنے ڈیلس میں منعقدہ پاکستان امریکن بزنس فورم ڈیلس کی جانب سے منعقد سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے تعلقات کی بنیاد پر ہی انہوں نے امریکی کانگریس میں قائم پاکستانی کاکس میں شمولیت اختیار کی جبکہ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے کانگریس میں رمضان افطار بل پیش متعارف کرایا حلانکہ اس وقت کئی اراکین کانگریس کو رمضان سے متعلق پتہ بھی نہیں تھا تاہم یہ بل آنے کے بعد ہی ان کو رمضان سے متعلق پتہ چلا۔ایڈی برنیس جانس نے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت ہے اور ہر کسی کو آزادی ہے تاہم جمہوریت کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنی کمیونٹی میں سیاسی شعور بیدار کریں اور ووٹ کی طاقت کا استعمال بھرپور طریقہ کیا جائے تاکہ جمہوریت میں مزید نکھار پیدا ہو سکے اسطرح یہ نہ صرف آپکے لئی بلکہ آپ کی آئندہ نسلوں کیلئے یہ ضروری عمل ہے کہ آپ سیاست کا حصہ بنیں ۔امریکی کانگریس کی رکن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے واشنگٹن اور ڈیلس میں موجوداپنے اسٹاف میں دو مسلمان اسٹاف ممبر کو ملازمتیں دیں ہیں تاکہ میں آپ کی کمیونٹی کے مسائل سے بھی مزید آگاہی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنا آبائی ملک چھوڑ کر یہاں آئے اور امریکی معیشت کو پروان چڑھایا اور امریکہ کو مختلف کلچر کے رنگوں سے سجایا جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں اس موقع پر پاکستان امریکن بزنس فورم کے صدر وقار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فورم کا مقصد پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور پاکستان تاجروں کی مصنوعات کو ایک دوسرے ملک میں متعارف کرانا ہے جس کے لیے امریکہ بھر میں شوز منعقد کئے جاتے ہیں فورم کے چیئرمین حفیظ خان نے کہا کہ ہمارا فورم پاکستان اور امریکہ کے تاجروں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک اور ان کے تاجروں کے فوائد حاصل ہو رہے ہیں تقریب سے پلانو کے میئر ہیری،انور اعظم،ریاض حسین،ندیم اور دیگر افراد نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے سابق صدر اور 2018 کنونشن کے چیئرمین ڈاکٹر داد ناصر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنا کے ڈاکٹرز بھی اس فورم کا حصہ بنیں کیونکہ کافی ڈاکٹروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اس موقع پر نظامت کے فرائض نازیہ خان نے سر انجام دئیے جبکہ تقریب میں محفل موسیقی بھی منعقد کی گئی تقریب میں مسلم ڈیموکرٹیک کاکس امریکہ کے شریک چیئرمین اور ٹیرنیٹ کائونٹی سے کمشنر کے عہدے کے امیدوار سید فیاض حسن سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات جسمیں تاجروں کی بڑی تعداد شامل تھی نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر ایک پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Check Also

\یونیورسٹی آف ڈیلس میں پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ گالا ڈنر طالب علموں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *