Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی فلم “ریڈی اسٹیڈی نو” جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

پاکستانی فلم “ریڈی اسٹیڈی نو” جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہدایت کار ہاشم بن منور کی ڈیبیو فلم “ریڈی اسٹیڈی نو” اگلے ماہ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

رومینٹک اور کامیڈی فلم کے مرکزی کردار میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اور فیصل سیف اداکاری کے جوہر دکھایئں گے۔

فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے جب کہ فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو کہ شادی کرنے کے لیے بیتاب ہے لیکن انہیں شادی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محبت میں گرفتار لڑکے اور لڑکی کے والدین بھی اس شادی کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔

حالیہ انٹرویو میں ماڈل اور ادکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ان کی “ریڈی اسٹیڈی نو” فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ہاشم بن منور ایک بہترین ہدایت کار ہیں اور ان کا اس فلم کو بنانے کا واحد مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

آمنہ الیاس نے فیملی کامیڈی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں رضیہ کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک لڑکے سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس سے شادی کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

“ریڈی اسٹیڈی نو” میں آمنہ الیاس اور فیصل سیف کے علاوہ سلمان شاہد، اسماعیل تارا، نرگس رشید، زین افضل اور احمد بلال جو کہ طیفا ان ٹربل میں بلو بٹ کے کردار میں نظر آئے تھے، جلوہ گر ہوں گے۔

Check Also

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے: ریشم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *