Home / جاگو پاکستان / پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نمائندہ جی ایچ کیو کی بریفنگ

پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نمائندہ جی ایچ کیو کی بریفنگ

اسلام آباد:  سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے نمائندہ جی ایچ کیو نے بتایا پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آرمی صرف امن اومان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہی ہے، آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے نمائندہ جی ایچ کیو کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترکی جا رہی ہے، پرنٹنگ پریس پر بھی فوج ڈیوٹی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا 3 لاکھ 71 ہزار جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے۔

سینیٹر کلثوم پروین نے سوال کیا کہ بلوچستان میں کتنے فوجی بھیج رہے ہیں ؟ جس پر نمائندہ جی ایچ کیو نے جواب دیا سکیورٹی کے حوالے سے ہم نے ہر جگہ کا تجزیہ کیا ہے، پلاننگ کا معاملہ ہم پر چھوڑیں، ہمیں پتہ ہے کس جگہ کتنے بندے تعینات کرنے ہیں، بلوچستان میں ضرورت کے مطابق تعیناتی کی ہے۔

نمائندہ جی ایچ کیو نے مزید بتایا کہ باہمی رابطےمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بدقسمتی سے پولیس کی استعداد بڑھنے تک ہمیں انکی ڈیوٹی دینی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرنا ہے، افغان الیکشن کے وقت ہم نے سرحد کے اس طرف غیر معمولی اقدامات کیے، افغان صدر نے وزیراعظم، آرمی چیف کو فون کر کےتعاون کی یقین دہانی کرائی، ہمارے لیے ہر شہری کی جان قیمتی ہے۔

Check Also

پی ٹی اے نے موبائل فونز کی تصدیق کی تاریخ میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے  فون کی تصدیق کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *