Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل فائیو: راولپنڈی اور ملتان کے گراؤنڈز کی تزئین کیلئے ٹینڈرز طلب

پی ایس ایل فائیو: راولپنڈی اور ملتان کے گراؤنڈز کی تزئین کیلئے ٹینڈرز طلب

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کرکٹ بورڈ نے جن گراؤنڈز کا انتخاب کیا ہے ان میں راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز بھی شامل ہیں جن کی تزئین و آرائش کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔

راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے 150 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے پیشکشیں جمع کرانے اور کھولنے کے لیے 3 جولائی کی تاریخ مقرر ہے۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کے لیے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

 لاہور اور کراچی کے گراؤنڈز گزشتہ ایڈیشنز کے باعث قدرے بہتر ہیں تاہم راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی میزبانی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی تھی کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہوں گے۔

Check Also

مصباح کو ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر بنانے پر پی سی بی سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *