Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس’آئی ہیلو اے زی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئے سال کی پارٹی کا انعقاد ‘پردیسیوں کے بھنگڑے

ڈیلس’آئی ہیلو اے زی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئے سال کی پارٹی کا انعقاد ‘پردیسیوں کے بھنگڑے

ڈیلس(راجہ زاہداختر خانزادہ)آئی ہیلو اے زی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئے سال کی آمد کی خوشی میں ایک رنگا رنگ نیو ائیر پارٹی کا انعقاد ارونگ شہر میں کیا گیا پارٹی کی روح رواں معروف ریڈیو اینکر مونیکا ماتھیں اس نیو ائیر پارٹی میں روبی بھنڈاری کی جانبسے ایک فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا فیشن شو میں خوبصورت ماڈلز  نے نت نئے دیدہ زیب ملبوسات پہن پر ریمپ پر واک کیا اس دوران محفل موسیقی بھی بپا کی گئی شہر کے معروف ڈی جے جاز ڈی جے مور علی ڈی جے مونو ڈی جے لی قائد ڈی جے ڈان ڈے جے پالایا ڈی جے رنگ وا نے اپنے بھر پور فن کا مظاہرہ پیش کیا۔جبکہ کئی معروف رقاصائوں نے بھء ببلی ڈانس کا مظاہرہ پیش کیا اور اپنے فن کے ذریعہ داد و تحسین سیمٹی نیو ائیر کی اس پارٹی میں تمام عمر کے مرد و خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور پروگرام سے بھر پور طریقہ انجوائے کیا پروگرام کے روح رواں ناصر صدیقی،اظہر قاسمی اور مونیکا شرما نے نیو ائیر پارٹی کی بھر پور کامیابی پر اہلیان ڈیلس کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس پارٹی میں جس طرح ڈیلس کے عوام نے بھر پور شرکت کی ہے اس طرح ان کو امید ہے کہ سلمان خان اور کترینا کیف کے شو میں بھی عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اورگزشتہ چند ماہ میں ہونے والے اس شو کا یہاں کی عوام کی بے چینی سے انتظار ہے۔نیو ائیر کی اس پارٹی میں مونیکا شرما نے کئی انعامات بھی آنے والے افراد میں تقسیم کیے نئے سال کی آمد سے چند منٹ قبل آنے والے تمام افراد فلور پر جمع ہو گئے اور نئے سال کی گنتی کے بعد12بجے تمام افراد دیسی گانوں اور بھنگڑوں پر جھوم جھوم گئے اور اپنے پیاروں کو مبارکبادیں دیں۔ڈانس کا پرورگرام رات گئے تک جاری رہا آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی میں بھرپور طریقہ انجوائے کیا ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ 2018ء ان کے لیے کامیابیوں کا سال ہوا اس موقع پر جاگو ٹائمز نیوز کی ٹیم نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی جس میں جاگو ٹائمز نیوز کے سی ای او راجہ زاہد اختر خانزادہ ،صدر ڈاکٹر نسرین ٹیم کے اراکین طلعت خان شیبان اظہر شامل تھے۔

Check Also

وکی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پاکستان کے نئے فنکاروں و ماڈلز کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائیگا

وکی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پاکستان کے نئے فنکاروں و ماڈلز کو بین الاقوامی سطح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *