Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس’حلال بز کی جانب سے گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے پوٹ لاک ایونٹ کا انعقاد

ڈیلس’حلال بز کی جانب سے گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے پوٹ لاک ایونٹ کا انعقاد

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس حلال بز جہاں ڈی ایف ڈبلیو ایریا میں سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ یہاں کے مقامی مختلف ذائقہ لیے معیاری حلال ریسٹورنٹ کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہاں اس گروپ کی جانب سے ڈیلس فورٹ ورتھ ایریا میں بسنے والی گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ایسا پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس سے ان میں کھانا پکانے کا شوق و ذوق بیدار ہو اس سلسلہ میں ارونگ میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں فیملی پوٹ لاک کی ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر خوبصورت پہناوے پہن کر ہاتھوں میں لذیز کھانوں کی ڈشز سجائے خواتین اپنی فیملیوں کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہوئیں۔آنے والی فیملیوں نے مختلف ڈشز کو انتہائی عمدگی سے تیار کیا تھا تقریب میں موجود ٹیبلوں پر سجی مختلف ذائقہ لیے کھانوں کی ایک لمبی قطار ہر آنے والے شخص کی دلچسپی کا مظہر تھی تقریب میں کشمیری چائے اور پان کا بھی خوبصورت بندوبست کیا گیا تھا جس نے تقریب میں کھانے کا مزا دوبالا کر دیا تھا۔حلال بز کی جانب سے اس موقع پر اچھا اور بہترین کھانا بنانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں انعامات کی تقسیم بھی کی گئی جبکہ آنے والے افراد نے بھی مختلف ذائقہ بھرے کھانوں سے بھرپور لطف حاصل کیا اس موقع پر ڈیلس حلال بز کے لیق احمد اور حماد صالح کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد جہاں گھریلو خواتین میں کھانا پکانے کا شوق و ذوق بیدار کرنا تھا وہاں یہاں بسنے والی فیلمیوں کو میل جول اور سماجی گیدرنگ کا موقع بھی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈیلس کے مقامی فنکاروں جس میں فراز،گرور نے اپنے بھر پور فن کا مظاہرہ پیش کیا اور آنے والے افراد کو بھر پور طریقہ محضوض کیا ۔آنے والی فیملیوں کے افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب سے جہاں ایک دوسرے سے ملنے اور نئے دوست بنانے کا موقع ملتا ہے وہاں اس طرح کے پروگرام خواتین میں کھانا پکانے کی ترغیب دینے کیلئے ایک مثبت عمل ہے جس سے گھریلو خواتین کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہیں اور ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جبکہ روایتی کھانا پکانے والی خواتین کے کھانا پکانے کے ہنر کو مزید پالش ہونے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

Check Also

شہباز بھٹی کے قتل کو فنڈنگ کا زریعہ بنانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: سلمہ شہباز بھٹی

شہباز بھٹی کے قتل کو فنڈنگ کا زریعہ بنانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *