Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس:حلال ریسٹورنٹ رویو گروپ کی جانب سے نئے سال کی آمد کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد’فیملیوں کی بھر پور شرکت

ڈیلس:حلال ریسٹورنٹ رویو گروپ کی جانب سے نئے سال کی آمد کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد’فیملیوں کی بھر پور شرکت

ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس حلال ریسٹورنٹ رویو کی جانب سے نئے سال کی آمد کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام ارونگ کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا اس موقع پر مقامی ریسٹورنٹ میں انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے گئے بعدازاں محفل موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے  مدھر دھنوں پر معروف فلمی گیت پیش کر کے ڈھیروں داد و تحسین سمیٹیں۔باوجود شدید سردی کے سینکڑوں افراد فیملیوں کے ہمراہ اس پروگرام میں شریک ہوئے اور رات دیر تک محفل موسیقی سے لطف انداز ہوتے رہے اس موقع پر حاضرین کو بھی گانے کا موقع فراہم کیا گیا اور اس میں حصہ لینے والوں کو مختلف ریسٹورنٹوں کی جانب سے گفٹ سرٹیفکیٹ اور کھانے کے کوپن بھی دئیے گئے پروگرام کے آرگنائزر اور ڈیلس حلال ریسٹورنٹ رویو کے رہنمائوں نازیہ خان اور سجاد فیکٹو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کرنے کا مقصد ایک جانب مقامی ریسٹورنٹ کو متعارف کرانا ہے جبکہ کمیونٹی کو ایک ساتھ میل جھول کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیلس حلال ریسٹورنٹ رویو کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے اور ہمارے بیچ کے باعث کمیونٹی کو بہترین سروسز فراہم ہو رہی ہیں اس طرح شکایات کا فوری ازالہ بھی ہو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اور مزید پروگرام عنقریب پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح بھر پور تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈیلس حلال ریسٹورنٹ رویو کمیونٹی میں کتنا مقبول ہے اس موقع پر آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ مقامی سکون ریسٹورنٹ میں کھانوں کو اتنی زیادہ ورائٹی تھیں کہ ان کو پسند کرنا ان کے لیے مشکل کام تھا تاہم بہت اچھی ڈشیز پیش کی گئیں۔

Check Also

امریکہ کے دنیا کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات پر سب کو تشویش لاحق ہے رکن کانگریس ایڈی برنیس

 ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکی کانگریس میں گزشتہ 25سالوں سے منتخب ہونے والی رکن کانگریس اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *