Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس آ کر مجھے جو محبت ملی ایسا لگ رہا ہے کہ میں انڈیا’دبئی یا ممبئی میں ہوں’علی قلی مرزا

ڈیلس آ کر مجھے جو محبت ملی ایسا لگ رہا ہے کہ میں انڈیا’دبئی یا ممبئی میں ہوں’علی قلی مرزا

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)بالی ووڈ فلموں کے معروف فنکار اور گلوکار علی قلی مرزا کا کہنا ہے کہ ڈیلس آ کر انہیں ایسا لگا جیسے وہ انڈیا یا دبئی میں موجود ہیں یہاں کے لوگ بہت میٹھے اور فن کے قدر دان ہیں یہ بات انہوں نے جاگو ٹائمز سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے جو محبت دی ہے وہ ان کے لیے ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو انڈین اور پاکستانی آباد ہیں ان کے لیے میرا خصوصی پیغام ہے کہ مذہب کبھی بھی آپس میں بیر کرنا نہیں سکھاتا۔انہوں نے اس موقع پر باڈرفلم کا گانا پنچھی ندیا یوں کوئی سرحد نہ انہیں روکے۔گا کر بھی سنایا انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک ہر جگہ گیا وہاں پاکستانی انڈین سب مل کر رہتے ہیں اور دونوں جانب جو سیاست ہوتی ہے وہ دراصل ہم کو ایک دوسرے سے دور کرتی ہے اور ڈیلس میں انڈین پاکستانی دیکھ کر وہ بھاوک ہو گئے ہیں کیونکہ کوئی بھی یہ دیکھ کر بتا نہیں سکتا کہ کون کس ملک سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی انسانیت ہے اور یہی سب سے بڑا دھرم اور مذہب ہے جبکہ ہمارے کلام پاک میں بھی یہی ہے جس میں اللہ کہتا ہے کہ میں رب العالمین ہوں وہ کہیں نہیں کہتا کہ وہ صرف رب المسلمین ہے اس لیے میں سب کو یہی کہتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ یہ اگر دل میں رہے گا تو ہماری جو تھوڑی بہت دوریاں اگر ہیں بھی تو وہ بھی مٹ جائیں گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ڈیلس نیو ائیر منانے دسمبر میں پھر آ رہے ہیں اور بگ باس میں بھی میں نے اپنے فن کے ذریعہ لوگوں کو تفریح فراہم کی چاہے وہ گانا ہو ڈائیلاگ ہو اس طرح وہ نہو ائیر پر بھی اس طرح کا مکس منورنجن پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ آنے والے ہر کوئی بھر پور طریقہ سے انجوائے کریں۔اور 2017کو الوداع کر کے 2018جو خوبصورت سال آ رہا ہے اس کا آگمن اور ویلکم کریں گے اور ڈیلس سٹی میں بھر پور انجوائے کریں گے اس موقع پر جاگو ٹائمز کا پیغام یہی کہ جو سو رہا ہے وہ جاگے جو کھو گیا ہے وہ جاگے،جو سوچ رہا ہے وہ جاگے،اور اپنی منزلوں کو اور اپنے گول کو حاصل کرے کیونکہ جب تک آنکھیں کھلی ہیں ہم جاگ رہے ہیں اور جس دن آنکھیں بند ہو گئیں ہم سو جائیں گے۔اس لیے آپ کو خوبصورت زندگی اللہ نے دی ہے اس کو جاگ کر جیو ،دل جان سے جیو،پیار کر کے جیو،مل بانٹ کر جیو،اور ایک ساتھ رہ کر جیو اور یہی میرا پیغام ہے جاگو،جاگو،جاگو۔

Check Also

امریکہ کے دنیا کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات پر سب کو تشویش لاحق ہے رکن کانگریس ایڈی برنیس

 ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکی کانگریس میں گزشتہ 25سالوں سے منتخب ہونے والی رکن کانگریس اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *