Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ڈیلس میں ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے راحت فتح خاں کا قوالی کنسرٹ

ڈیلس میں ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے راحت فتح خاں کا قوالی کنسرٹ

ڈیلس (انٹرویو:راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان جوکہ اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے بھی ہیں وہ اپنے استاد کو دنیا بھر میں قوالی کنسرٹ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔ریاست ٹیکساس کے شہر  ڈیلس میں ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ہونے والا قوالی کنسرٹ اتنہائی کامیاب رہا ، نہ صرف انکے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کنسرٹ سننے کیلئے  آئی بلکہ یہاں ایسے چہرے بھی دکھائی دیے جوکہ صرف اور صرف مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، ڈیلس کا ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، اور استاد راحت فتح علی خان نے جب اپنی آواز کا جادو جگایا تو ہال میں گہرا سکوت طاری ہوگیا۔ راحت فتح علی خان جنہوں نے سال 2018 کو قوالی کے سال کے بطور پر سیلیبریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے عوام الناس انکی اس مختلف پرفارمینس سے بہت محضوض ہوئے، راحت نے اس موقع پر  اپنیاستاد کی صدابہار قوالیوں اور غزلوں اور گیتوں کو گا کر انکی یادوں کو تازہ اور زندہ کردیا، انکِھیاں اڈکدیاں  سنکر حاضرین مست ہوگئے، جبکہ دم مست قلندر نے تو کئی لوگوں کو بے خود کردیا، اس موقع پر حبا انٹرٹینٹمینٹ کے سی ای او ناصر صدیقی نے ڈیلس کی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی جانب سے ہونے والے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے شو کے بعد اس قوالی کنسرٹ کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حبا انٹرٹینمننٹ گذشتہ بیس سالوں سے ڈیلس کے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ اور آئندہ بھی ہم مزید کنسرٹ اور شوز ڈیلس کی عوام کی خدمت میں پیش کرتے رہینگے۔ شو کے دیگر پرموٹرز جسمیں فن ایشیا کے سی ای او سیم ٹھکر اور دیگر شامل تھے انہوں نے بھی عوام سے اظہار تشکر کیا۔ استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ100سے زائد کنسرٹس دنیا بھر میں منعقد کرکے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو اسکے ذریعہ خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ شو امریکہ، کنیڈا، یوکے، متحدہ عرب عمارات، بحرین، عمان، سعودی عربیہ، قطر، ترکی، مورکو، ساوتھ افریقہ، کینیا، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان جیسے ممالک میں منعقد کیے جارہے ہیں اور اسوقت وہ امریکہ اور کینڈا میں یہ قوالی کنسرٹ منعقد کررہے ہیں ۔ان کے پروگرام کے پروموٹر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہم  2018کو قوالی کے سال کے طور پر منا رہے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ صوفیوں کی قوالی کو دوبارہ لوگوں کے زندگیوں میں واپس لایا جائے اور یہ قوالی کنسرٹ اس سلسلہ کی ہی کڑی ہیں۔

حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈیلس میں منعقد ہونے والے گلوکار راحت فتح علی خان کے میوزیکل کنسرٹ جسٹ قوالی کی تصاویریں، اس موقع پر کنسرٹ کے آرگنائزر ناصر صدیقی(حبا انٹرٹینمنٹ)  جنہوں نے حال ہی میں سلمان خان کا شو ڈیلس میںپیش کیا تھا عوام الناس کا شکریہ کررہے ہیںجبکہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی ناصر صدیقی سمیت ڈیلسکی عوام کوخراج تحسین پیش کیا

Check Also

انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سلمان خان ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *