Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس ڈاکٹر بشیر اور ڈاکٹر شکیلہ کی شادی کی 50ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

ڈیلس ڈاکٹر بشیر اور ڈاکٹر شکیلہ کی شادی کی 50ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس فورٹ ورتھ کی مسلمان اور دیگر کمیونٹی کو عرصہ دراز سے سماجی خدمات کے ذریعہ سروسز فراہم کرنے والے ڈاکٹر بشیر احمد کی جانب سے ان کی شادی کی 50ویں سالگرہ مقامی میریٹ ہوٹل میں منائی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر بشیر احمد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شکیلہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ تقریب میں کئی ریاستوں کی ڈیلس اور فورٹ ورتھ میں مقیم کمیونٹی رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی  اہم شخصیات جس میں ہیلتھ کئیر بزنس ٹائیکون ڈاکحسٹر حسن ہاشمی ان کی اہلیہ سابق میئر سلمہ ہاشمی ،اردو گھر کے بانی ڈاکٹر عامر سلمان،ریڈیو فن ایشیاء کے بانی جان حامد،پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر ،ڈاکٹر واسق زیدی،مسلم ڈیموکرٹیک کاکس امریکہ کے شریک چیئرمین سید فیاض حسن،سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر آفتاب صدیقی،جاگو ٹائمز نیوز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ جاگو ٹائمز نیوز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ،ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے رہنما ڈاکٹر دائود ناصر سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور ان کی ان کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اس موقع پر ان کے اہل خانہ نے ڈاکٹر بشیر اور ڈاکٹر شکیلہ کی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات بھی پیش کیے۔جبکہ ڈاکٹر بشیر کی زندگی پر مشتمل کتاب بھی آنے والے افراد کو پیش کی گئی۔تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور رات دیر گئے تک آنے والے افراد محفل موسیقی سے محضوض ہوتے۔

Check Also

تحریک پاکستان کے سرگرم سید حسن شریف اوہائیو میں انتقال کرگئے

اوہائیو: ( راجہ زاہد اختر خانزادہ، نمائیندہ جنگ) تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور بنگلہ دیشمیں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے وطن واپسی کمیٹی کے چیئرمین سید حسن شریف امریکہ کیریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں انتقال کر گئےوہ چند سالوں سے علیل تھے ان کی نمازجنازہ جمعہ کو اسلامک سینٹر آف گریٹر سنسناٹی میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے دوستوںرشتہ داروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیدحسن شریف نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی سید انور شریف سید شریف سید سرورشریف اور ایک بیٹی روبینہ شامل ہیں مرحوم سیدحسن شریف ڈیلس پیس اینڈ جسٹس سینٹر اورمسلم ڈیموکریٹک کاکس کے بانی و سابق صدر آفتاب صدیقی کے ماموں تھے مرحوم سید حسنشریف اپنی نوجوانی کے درمیان تحریک پاکستان ان کے سرگرم کارکن تھے جنہوں نے آل انڈیامسلم لیگ کے مختلف اجلاسوں میں بھی شرکت کرکے نوجوانوں کی نمائندگی کی تھی اور وہ1940 کی قرارداد پاکستان کے وقت بھی اس وقت موجود تھے سید حسن شریف کے والدبیرسٹرمحمد شریف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھیتھے جنہوں نے اپنے گھر پٹنہ میں قائداعظم محمد علی جناح کی میزبانی کا شرف بھی حاصل کیاتھا اور وہ بہار مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بھی رہے کہ میں 1938 میں ان کی سربراہی میں قائمایک کمیشن میں مسلم لیگ کے مشترکہ قربانی سے متعلق ایک رپورٹ بھی تیار کی تھی جس کےنتائج کے بعد 1940 کی قرارداد پاکستان کی بنیاد ڈالی گئی تھی اس رپورٹ کو شریف رپورٹ کااس وقت نام لیا گیا تھا جبکہ پاکستان بننے کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے مرحوم سید حسن شریفتحریک کے پاکستان کے سرگرم نوجوان گی تو ہونے کے ساتھ ساتھ آیا میں پاکستان اور سقوطڈھاکہ کے بعد بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے قائم کمیٹی کے چیئرمینبھی رہے انہوں نے یورپی یونین نے اقوام متحدہ اور رابطہ عالم اسلامی سمیت متعدد قومی اور بینالاقوامی فورم پر اس سے متعلق بھرپور کوشش کر کے بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کینمائندگی اور رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے ان کی واپسی کے لیے فنڈ کے لیے ترس بھی تشکیلدیا اور وہ انتہائی نرم گو اور معاشرتی انصاف کے لیے لڑنے والے ایک عظیم رہنما تھے جن کے جنکے انتقال سے ایک تا ریخی بابند ہوگیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *