Home / جاگو پکوان / کرسمس ٹارٹ

کرسمس ٹارٹ

:بیس کے لیے
مکھن دو سو گرام
کاسٹر شوگر ایک سو گرام
انڈا ایک عدد
میدہ تین سو گرام
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
:فلنگ کے لیے
کشمش دو کھانے کے چمچ
اورنج پیل دو کھانے کے چمچ
(بادام دو کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے
لال گلیزڈ چیریز دو کھانے کے چمچ
ہری گلیزڈ چیریز دو کھانے کے چمچ
کالی کشمش دو کھانے کے چمچ
اخروٹ ایک کھانے کا چمچ
دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
جیم چار کھانے کے چمچ
پستے حسب ضرورت
بیس کے لیے: ایک پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر کو پھینٹ لیں یہاں تک کہ فلفی ہو جائے۔
پھر اس میں انڈا شامل کرکے میدہ اور ونیلا ایسنس ڈال کر فولڈ کر لیں۔
اب اس مکسچر کو ٹیبل پر رکھیں اور اچھی طرح ہلکے ہاتھ سے نرم ڈو گوندھ لیں۔
اب ماربل پر ہلکا سا میدہ چھڑکیں اور ڈو کو بیل کر پیسٹری کٹرسے کاٹ لیں۔
پھر اس کو ٹارٹ ٹرے پر لگا دیں۔
فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کشمش، اورنج پیل، بادام، لال گلیزڈ چیریز، ہری گلیزڈ چیریز، کالی کشمش، اخروٹ، دار چینی، انڈے اور جیم اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب ٹارٹ ٹرے پر ایک، ایک کھانے کے چمچ کے حساب سے فلنگ کرلیں اور ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
ٹارٹ بیک ہو جانے پر اس پر جیم لگائیں اور ہلکے سے پستے لگا کر سرو کریں۔

Check Also

لہسوڑے کا اچار

لہسوڑے ڈیڑھ کلو سرسوں کا تیل اڑھائی کپ نمک ایک کھانے کا چمچ (لال مرچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *