Home / جاگو ٹیکنالوجی / کھال کو اسپیکر اور مائیک میں بدلنے والی ٹیکنالوجی متعارف

کھال کو اسپیکر اور مائیک میں بدلنے والی ٹیکنالوجی متعارف

گزشتہ دنوں بین الاقوامی ماہرین اور انجینئروں نے مل کر ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کر وائی ہے جو آپ کی جلد کو اسپیکر اور مائیک میںبدل سکتی ہے ۔جنوبی کوریا کے السن نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یواین آئی ایس ٹی) کے پروفیسر ہیون ہیوب کو اور دیگر ماہرین کے مطابق ہم نے یہ ٹیکنالوجی سننے اور بولنے سے محروم افراد کے لیے وضع کی ہے ،تاہم اس میں معمولی سی تبدیلی کے بعد ’’اشیاء کے انٹر نیٹ ‘‘ ( انٹر نیٹ آف تھنگز یا ،آئی او ٹی ) اور طبی آلات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے اس کے لیے انتہائی باریک، شفاف اور موصل نینو پرت تیار کی، جو چاندی کے ایسے نینوتاروں سے بنی ہے۔ جسے 90 درجے کے زاویئے پر چٹائی کی طرح بنا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں کسی بھی جگہ لگا کر اسپیکر میں بدلا جاسکتا ہے۔ اسی طرز پر ایک اور آلہ بنایا گیا ہے جو مائیکروفون کا کام کرتا ہے۔

اس پرت کی موٹائی بھی بہت ہی کم ہے جو ایک میٹر کے چند اربویں حصے کے برابر ہے جسے چپکانے کے لیے پولیمر پر رکھا گیا ہے۔ہلکی پھلکی اسٹیکر نما اس پر ت کو کسی بھی جگہ لگا یا جاسکتا ہے ۔یہ آوازوں کی لہروںکو باقاعدہ صدا میں تبدیل کرتی ہے،تبدیل کرنے کے بعداسے آواز کے ان پٹ اور آئوٹ پٹ آلات میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے ۔ماہرین نے دوسرے مر حلے میں جلد سے چپکنے والے لائوڈ اسپیکر اورمائیکرو فون تیار کیے ہیں جو باریک ہونے کے باوجود آواز کے سگنل خارج کر سکتے ہیں ۔اسپیکر کی موٹائی 100 نینو میٹر ہے ۔

Check Also

مزدروں کی کمی دور کرنے کے لیے ’’مستری روبوٹ ‘‘ تیار

جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ایس ٹی) کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *