Home / جاگو کھیل / ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

قومی ہاکی ٹیم کا اعلان نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دو روزہ ٹرائل کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ٹیم کی مشکل آسان، ورلڈ کپ سے قبل اسپانسر مل گیا

اس ضمن میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جبکہ نائب کپتان کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کریں گے۔

18 رکنی ٹیم میں عمران بٹ (گول کیپر)، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی ، توصیف ارشد، تصور عباس، راشد محمود بھٹی ، اعجاز احمد، حماد بٹ (نائب کپتان)، محمد عرفان جونیئر، محمد رضوان سینئر (کپتان)، علی شاہ، فیصل قادر، ابوبکر، عمر، ایم عتیق اسد اور محمد زبیرشامل ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

خیال رہے کہ ہاکی کا عالمی میلا رواں ماہ 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہوگا اور گروپ ڈی میں پاکستان، جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ شامل ہیں، پاکستان کی قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کیلئے فنڈز نہ ملے تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، شہباز

علاوہ ازیں ٹیم مینجر حسن سردار، ہیڈ کوچ توقیر ڈار، کوچ ریحان بٹ اور ڈانش کلیم اور ویڈیو اینیلسٹ ہوں ۔

واضح رہے کہ 5 نومبر کو پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا تھا کہ اگر ہاکی ٹیم کے لیے 7 روز میں فنڈز نہیں ملے تو قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔

جس کے بعد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اپنے ماضی کے عروج پر دوبارہ لانے کے لیے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کرکٹ کے بعد ہاکی میں خدمات کے لیے سرگرم ہوگئے۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے قومی کھیل کو ترقی دلانے کے لیے جاوید آفریدی میدان میں آگئے، اور ان کی کمپنی ہائیر پاکستان آئندہ 2 برس کے لیے قومی ٹیم کی اسپانسر بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدیداران اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل اسپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پاگیا

Check Also

اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ انتقال کرگئیں۔ عدنان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *