Home / تازہ ترین خبر / ہیوسٹن کا رہائشی پاکستانی نژاد الطاف حسین ملک قتل’پولیس ذرائع

ہیوسٹن کا رہائشی پاکستانی نژاد الطاف حسین ملک قتل’پولیس ذرائع

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ہیوسٹن کا رہائشی پاکستانی نژاد الطاف حسین ملک جو کہ گزشتہ منگل کی رات کو اچانک غائب ہو گیا تھا اس کی لاش پولیس نے ہیوسٹن کے تھرڈ وارڈ کے کچرے کے ڈبے سے برآمد کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جو شناختی علامات بتائی گئیں ہیں اس کے مطابق ملنے والی لاش الطاف حسین ملک کی ہی ہے۔اس ضمن میں پولیس نے ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر چھریوں کے وار پائے گئے اس لیے خدشہ ہے کہ اس کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضع ہو سکے گا کہ اس کی ہلاکت کس طرح ہوئی ہے۔مقتول کے اہل خانہ کے مطابق منگل کی رات کو اس کو ایک ٹیکس موصول ہوا تھا اور وہ شخص ان کی کار خرید کرنا چاہتا تھا جنہوں نے الطاف حسین ملک کو ہیوسٹن میں واقع بیلر بلووارڈ اور ہائے وے کے انٹراسیکشن پر ملنے کا کہا تھا مقتول کی اہلہ قرعة العین کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد وہ مسلسل اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر اس سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا جس کے بعد ان کو اندازہ ہو گیا تھا کہ کچھ نہ کچھ غلط ضرور ہے کیونکہ وہ ہمیشہ دیری کی صورت میں ان کو آگاہ ضرور کرتا تھا۔مقتول چار بچوں کا باپ تھا جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔پولیس کے مطابق اس کی کار آوڈی A8ٹیکساس پلیٹ نمبرHZX9910ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کمیونٹی نے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے الطاف حسین ملک کی لاش اس وقت پولیس کی تحویل میںہے جو کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

Check Also

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *