Home / جاگو بزنس / آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: 

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ گیارہ جون کوپیش کیا جائے گا جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بجٹ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت وفاقی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزارت خزانہ میں ہوا۔ اجلاس میں بجٹ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری کاعمل بروقت مکمل کیا جائے۔ قومی اقتصادی سروے دس  جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا

Check Also

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *