Home / جاگو بزنس / ادھار تیل پر پیشرفت: اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کریگا

ادھار تیل پر پیشرفت: اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کریگا

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر 4.5 ارب ڈالر کا تیل ملے گا اور یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی جب کہ آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔

ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

Check Also

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *