Home / جاگو بزنس / اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیدی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کردی

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی

Check Also

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ہزار پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج ابتدائی ٹریڈنگ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *