Home / جاگو کھیل / اس وقت کوہلی سے موازنہ میری ‘خوشامد’ کے سوا کچھ نہیں: بابر اعظم

اس وقت کوہلی سے موازنہ میری ‘خوشامد’ کے سوا کچھ نہیں: بابر اعظم

پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ورات کوہلی جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن اس وقت ان کا کوہلی سے موازنہ ‘خوشامد’ کے سوا کچھ نہیں۔

24 سالہ بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں بہت کم وقت میں کئی کامیابیاں سمیٹ لی ہیں اور اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم کی ایک روزہ میچوں اور ٹی 20 میں اوسط 50 سے زائد ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 35.28 ہے۔ وارت کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کافی سست آغاز کیا لیکن اس وقت وہ آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کے حلقوں بابر اعظم کا موازنہ وارت کوہلی سے شروع کیا جاتا ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ‘کوہلی سے موازنہ میری خوشامد کے مترادف ہے۔۔۔کوہلی کا کھیلنے کا طریقہ کار بہت ہی اچھا ہے اور ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے۔ وہ جب بھی بیٹنگ کے لیے آتا ہے تو 100 فیصد دیتا ہے۔’

بابر کے مطابق یہ ابھی ان کے کیرئیر کا آغاز ہے لیکن ان کا مقصد کوہلی جیسا بننا ہے۔

2018 کے آغاز سے اب تک بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 50.66کی اوسط سے 760 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ مطمئن نہیں ہیں۔

بابر کا کہنا ہے کہ ‘میں مسلسل اپنی غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں اور میں اپنے سینئرز اظہر علی اور اسد شفیق سے مشورے لیتا ہوں کیونکہ میں ٹیسٹ کرکٹ بہتر سے بہتر ہونا چاہتا ہوں۔’

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی کی مہارت ، تحمل اور فٹنس کا نام ہے اور تمام طرز کی کرکٹ میں بہترین بننا ہی میرا مقصد ہے۔

پاکستان کے کوچ مکی آرتھر بابر اعظم سے کافی متاثر ہیں اور ہمیشہ ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن بابر اعظم کی حالیہ بہترین کارکردگی کے باوجود مکی آرتھر کا ماننا ہے کہ دنیا کو ابھی بابر کی بہترین صلاحیتیں دیکھنا باقی ہیں۔

Check Also

دو پاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *