Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

اداکار یاسر حسین نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

اقراء عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند روز قبل اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم شادی ہونے تک دن گن رہے ہیں‘۔

لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ سب کی پسندیدہ ترین جوڑی اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

شوبز کی ویب سائٹ پاکستانی سینما کے مطابق اقراء اوریاسر رواں ماہ کے آخر یعنی دسمبر میں ہی شادی کر لیں گے۔

فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ کے مطابق اقراء اور یاسر کراچی میں ہی شادی کریں گے اور شادی کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کا جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔

فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ کے مطابق سنو چندہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء اور یاسر حسین کی شادی میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔

فوٹو: انسٹاگرام

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار  یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ اقراء 2 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جس کا یاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے، تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہئے‘۔

جس کے بعد یاسر حسین زمین پر بیٹھے اور اقراء سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اداکارہ کے جواب کا انتظار کیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہاں کردو، ورنہ بہت بے عزتی ہو جائے گی‘۔

اقراء عزیز نے یاسر حسین کی انگوٹھی پہن لی

یاسر کے پرزور اسرار  پر اقراء عزیز نے فوراً ہاتھ آگے بڑھا کر اُن سے انگوٹھی پہن لی تھی۔

منگنی سے قبل یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات تھے جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔

رواں سال دونوں کی بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

دوسری جانب مداحوں کی من پسند جوڑی ابو علیہا کی کامیڈی ایکشن فلم ‘ہاف فرائے’ میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے: ریشم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *